آئی ایس پی آرمشرف کے بیان پر خاموش ہے ،فرحت اللہ بابر

جمعہ 3 جنوری 2014 15:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع نے واضح کر دیا کہ فوج پرویز مشرف کے ٹرائل سے لاتعلق ہے اسے اس میں نہ گھسیٹا جائے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کہتے ہیں کہ پرویز مشرف نے کہا تھا کہ فوج ان کے خلاف مقدمہ نہیں چاہتی ، آئی ایس پی آر نے جماعت اسلامی کے سیاسی بیان پر تو جواب دیا لیکن اس پر خاموشی اختیار کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت سینٹ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی صورت حال پر بحث کی گئی ۔اے این پی کے حاجی عدیل نے کہا کہ حکومت طالبان سے بات چیت چاہتی ہے یا آپریشن، ابھی پالیسی واضح نہیں، حکومت قیام امن سے زیادہ پرویز مشرف کے مقدمے میں دلچسپی لے رہی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے حاجی عدیل کو بات سمیٹنے کی ہدایت کی تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ تو بات سمیٹ لیں گے جو ملک کے اثاثے سمیٹ رہے ہیں ان کا کیا کریں۔ایوان کی مزید کارروائی پیر کوہوگی ۔

متعلقہ عنوان :