ابوظہبی ٹیسٹ، سری لنکن بلے باز ڈٹ گئے

جمعہ 3 جنوری 2014 15:46

ابوظہبی ٹیسٹ، سری لنکن بلے باز ڈٹ گئے

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء)ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کے بلے باز اپنی دوسری اننگز میں پاکستانی بولنگ اٹیک کے سامنے ڈٹ گئے۔ چوتھے روز سری لنکا پاکستان پر حاوی، میچ پر پاکستان کی گرفت کمزور پڑ گئی۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی۔

جمعرات کو تیسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا کو چار وکٹوں کے نقصان پر پاکستان پر 7 رنز کی برتری حاصل تھی۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل سلوا اور سنگاکارا نے نہایت عمدہ بلے بازی کی اور نصف سنچریاں بنائیں۔ سنگاکارا اور کوشال سلوا نے دوسری وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم سنگاکارا 55 رنز کے سکور پر بلاول بھٹی کی گیند پر آئوٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے بلے باز مہیلا جے ودرھنے دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے بلاول بھٹی کی دوسری وکٹ بنے۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کے بلے باز اپنی دوسری اننگز میں پاکستانی بولنگ اٹیک کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔ چوتھے روز سری لنکا پاکستان پر حاوی، میچ پر پاکستان کی گرفت کمزور پڑ گئی ہے۔ دوسری جانب میچ میں پاکستان کے وکٹ کیپر عدنان اکمل کے زخمی ہونے کے بعد یونس خان کو وکٹ کیپنگ کر رہے ہیں۔ سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا لئے ہیں اور اسے پاکستان پر 120 رنز سے زائد کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے تیسرے دن کے پہلے سیشن میں اپنی پہلی اننگز 383 رنز پر مکمل کی اور اسے سری لنکا پر 179 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔