ژوب‘ بہیمانہ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار‘تفتیش شروع کر دی گئی

جمعہ 3 جنوری 2014 15:07

ژوب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) ژوب میں لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے بہیمانہ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرولی محمدبڑیچ کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرعلی اصغرکی سربراہی میں لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 302ت ب میں مطلوب ملزم دادشاہ ولدخدائیداد کو گرفتارکرلیا۔ملزم دادشاہ ساکن گردہ بابر مقتول عبدالمجیدبابرکے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

جنہیں گزشتہ ماہ دسمبرمیں کلی ابراہیم خیل میں رات کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے انتہائی بے دردی سے قتل کیاگیاتھا۔گرفتارملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنرعلی اصغرنے صحافیوں کو بتایاکہ قتل سمیت مختلف جرائم میں مطلوب ملزمان کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی جاری ہے۔جرائم میں ملوث اورامن کو سبوتاژکرنے والے عناصرکے خلاف بلاتفریق کاروائی کرکے انھیں قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :