سوزوکی موٹرز کمپنی نے کاروں کی قیمت میں 10 سے 20 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا

جمعہ 3 جنوری 2014 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء)سوزوکی موٹرز کمپنی نے کاروں کی قیمت میں 10 تا 20ہزار روپے اضافہ کردیا ہے۔آٹو ڈیلرز کے مطابق کمپنی کی جانب سے 800 سی سی کار کی قیمت میں10ہزار روپے، 1000سی سی کی کار کی قیمت میں15ہزار روپے اور 1300سی سی کی کار کی قیمت میں20ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں اضافے کے بعد مہران وی ایکس کی قیمت 6 لاکھ 20 ہزار، مہران وی ایکس آر کی قیمت 6 لاکھ 78 ہزار، راوی 6 لاکھ 47 ہزار، بولان 7 لاکھ، کارگو 6 لاکھ 76 ہزار، کلٹس 10 لاکھ 44 ہزار، سوئفٹ ڈی ایل ایکس 13 لاکھ 2 ہزار، سوئفٹ ڈی ایکس 12 لاکھ 21 ہزار، سوئفٹ آٹو میٹک 14 لاکھ 38 ہزار، سوئفٹ ڈی ایل ایکس این وی 13 لاکھ 50 ہزار اور سوئفٹ آٹو میٹک این وی کی قیمت 14 لاکھ 86 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ میٹالک کلر پر 5 ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے