حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 10 ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے دو ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کردیئے

جمعہ 3 جنوری 2014 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء)حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 10 ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 10 ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کردیئے ۔حکومت نے پندرہ ڈیموں کے لئے 43 ارب 52 کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور یہ رقم مرحلہ وار جاری کی جا رہی ہے