فرسٹ جونیئر، بین الصوبائی اور نیشنل ویمن چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد ٹیم کے ٹرائلز 15 جنوری کو اسلام آباد میں ہونگے

جمعہ 3 جنوری 2014 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جنوری 2014ء کو ہونے والے فرسٹ جونیئر، بین الصوبائی اور نیشنل ویمن چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد ٹیم کے ٹرائلز 15 جنوری کو اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق اسلام آباد ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز اوپن ہونگے اور کھلاڑیوں کے ٹرائلز ایسوسی ایشن کے صدر محمد ظریف احمد خان اور کوچ معین الدین لیں گے۔

حکام کے مطابق ٹرائلز میں سے 12 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے۔ حکام کے مطابق ایونٹس کی تیاری اسلام آباد کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 16 سے 25 جنوری تک لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ فرسٹ جونیئر، بین الصوبائی اور نیشنل ویمن چیمپئین شپ 28 جنوری سے 2 فروری تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :