ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا

جمعہ 3 جنوری 2014 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام آئندہ برس ویتنام کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہو گا۔ پاکستان اور ویتنام کی ٹیموں کے درمیان ٹائی 14 سے 16 فروری تک ویتنام میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹیم کا چناؤ ڈیوس کپ سلیکشن کمیٹی ٹرائل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ۔

سینیٹر سید دلاور عباس سلیکشن کمیٹی کے سربراہ تھے جبکہ دیگر اراکین میں نادر ممتاز، محمد عارف قریشی، مصحف ضیاء اور خلیل چغتائی شامل تھے۔ اعلان کردہ ٹیم میں اعصام الحق قریشی، عقیل خان، یاسر خان اور محمد عابد شامل ہیں۔ عثمان اعجاز اور احمد چوہدری سٹینڈ بائی ہوں گے۔ محمد خالد کو ٹیم کا نان پلیئنگ کیپٹن مقرر کیا گیا ۔