فیڈرل بورڈ بوائز کرکٹ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 22 جنوری کو ہونگے

جمعہ 3 جنوری 2014 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ بوائز کرکٹ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 22 جنوری کو علی ٹرسٹ کالج، کھانہ ڈاک، اسلام آباد میں دن دس بجے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ کے مطابق ٹرائلز میں فیڈرل بورڈ سے منسلک کالجز اور سکولز کے لڑکے حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ فیڈرل بورڈ کی ٹیم 11 فروری سے پشاور میں کھیلے جانے والے آل پاکستان انٹر بورڈ بوائزکرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جس میں ملک بھر سے29 بورڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :