آسٹریلیااور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کوکھیلا جائیگا

جمعہ 3 جنوری 2014 13:22

میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) آسٹریلیااور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2014ء کو میلبورن میں کھیلاجائیگا شیڈول کے مطابق دوسرا ون ڈے میچ 17 جنوری 2014ء کو برسبین، تیسرا ون ڈے میچ 19 جنوری 2014ء کو سڈنی، چوتھا ون ڈے میچ 24 جنوری 2014ء جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 26 جنوری2014ء کو ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 جنوری 2014ء کو ہوبارٹ، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری 2014ء کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 فروری 2014ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :