قائد اعظم کرکٹ ٹرافی چار روزہ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا

جمعہ 3 جنوری 2014 13:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) قائد اعظم ٹرافی چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز (کل) ہفتہ4 جنوری سے ملک بھر میں ایک ساتھ ہو گا۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہو گا۔ این بی پی کرکٹ گراؤنڈ کراچی میں کراچی وائٹ کا سامنا کراچی بلیو سے ہوگا۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں لاہور شالیمار اور راولپنڈی کی ٹیم میں قسمت آزمائی ہوگی۔

(جاری ہے)

ملتان سٹیڈیم میں ملتان کا مقابلہ سیالکوٹ سے ہوگا۔ بوٹم سکس میچز میں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں لاہور کا مقابلہ حیدر آباد سے، ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں کوئٹہ کا مقابلہ بہاولپور سے ہوگا۔23 اکتوبر سے شروع ہونے والی قائداعظم کپ میں چودہ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں کراچی اور لاہور کی دو، دو ٹیمیں شامل تھیں اور ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔گروپ ون سے راولپنڈی نے پہلی، پشاور نے دوسری، اسلام آباد نے تیسری جبکہ ملتان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ گروپ ٹو سے فیصل آباد، کوئٹہ اور حیدر کوالیفائی کیا۔