فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں‘ سنگیتا

جمعہ 3 جنوری 2014 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا مجھ سمیت بہت فنکار اور دیگر افرادپاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی اور اسے فروغ دینے کے لیے جو کوششیں کررہے تھے، ان کی کوششیں کامیاب ہورہی ہے، ہم سب بہت خوش ہیں کہ ہماری امیدیں بر آئیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے ہمیں جو نقصان اٹھانا پڑا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں لیکن اگر ہمارے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اسی جذبہ کا مظاہرہ کرتے رہے تو بہت جلد بھارتی فلموں کو دور پاکستان میں ختم ہوجائے گا اور صرف پاکستانی فلمیں پاکستانی سنیماوٴں پر پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :