اداکارہ روبی انعم علیل ہو گئیں ، ڈاکٹروں کا دو روز تک مکمل آرام کا مشورہ
تازہ ترین : 1

اداکارہ روبی انعم علیل ہو گئیں ، ڈاکٹروں کا دو روز تک مکمل آرام کا مشورہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) ٹی وی اور تھیٹر کی مقبول اداکارہ روبی انعم علیل ہو گئیں ، ڈاکٹروں نے دو روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیدیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ روبی انعم کو سردی لگنے سے 103بخار ہو گیا ہے جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے دو روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ اس پر عمل کرتے ہوئے روبی انعم نے اپنی مصروفیات کو ترک کر دیا ہے اور وہ اپنے گھر میں مکمل آرام کر رہی ہیں ۔ توقع ہے کہ روبی انعم آج ( ہفتہ ) سے دوبارہ اپنی شوبر سرگرمیوں کا آغاز کر دیں گی ۔

وقت اشاعت : 03/01/2014 - 13:18:23

اپنی رائے کا اظہار کریں