سابق چیف جسٹس کو 7دن میں سیکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنیکا حکم

جمعہ 3 جنوری 2014 12:35

سابق چیف جسٹس کو 7دن میں سیکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنیکا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کو 9 جنوری تک بلٹ پروف گاڑی اور سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ افتخار چودھری کو گاڑی نہ ملی تو تمام وی وی آئی پیز سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کو سیکورٹی فراہم کرنے بارے درخواست کی سماعت کی ، انہوں نے وزارت داخلہ اور کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ 9 جنوری تک افتخار محمد چودھری کو سیکورٹی اور بلٹ پروف گاڑی دی جائے، اس حوالے سے کوئی بہانہ نہیں چلے گا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ سابق چیف جسٹس سے کوئی بدلہ لے رہے ہیں، آئی جی پولیس سکندر حیات نے کہا کہ ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں، صرف وزیراعظم کی ہدایت پر ہی بلٹ پروف گاڑی دی جاتی ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ کیا افتخار محمد چودھری اب وزیراعظم سے گاڑی کا پوچھنے جائیں گے ، انہیں بلٹ پروف گاڑی نہ ملی تو تمام وی وی آئی پیز سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :