عدنان اکمل انگلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سے باہر
تازہ ترین : 1
عدنان اکمل انگلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سے باہر

عدنان اکمل انگلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سے باہر

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء)پاکستانی وکٹ کیپرعدنان اکمل کی انگلی میں فریکچر کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سے باہرہوگئے، یونس خان ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ وکٹ کیپر عدنا اکمل ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کیپنگ کے دوران انگلی پر بال لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، ان کی انجری اس نوعیت کی ہے کہ وہ اگلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

پی سی بی کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/01/2014 - 12:16:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں