لاہور‘ ہوٹل میں کار پارنگ میں تعمیراتی کام کے دوران کرین الٹنے سے5گاڑیاں تبا ہ ..
تازہ ترین : 1

لاہور‘ ہوٹل میں کار پارنگ میں تعمیراتی کام کے دوران کرین الٹنے سے5گاڑیاں تبا ہ ہوگئی‘واقعے کی کوریج کرنے پر انتظامیہ کا میڈیا ٹیم پر تشدد

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) صوبائی درالحکو مت کے پی سی ہوٹل میں کار پارنگ میں تعمیراتی کام کے دوران کرین الٹنے سے5گاڑیاں مکمل طور پر تبا ہ ہوگئی‘واقعے کی کوریج کرنے پر ہوٹل کی انتظامیہ نے میڈیا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور کوریج نہ رکنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں تک دے ڈالیں۔تفصیلات کے مطابق ہوٹل کی لابی میں تعمیراتی کام میں مصروف کرین الٹ کر قریب کھڑی گاڑیوں پر جاگری جس کے نتیجے میں 5 گاڑیاں مکمل طور پت تباہ ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوااسی دوران ایک میڈیا ٹیم جب موقع پر پہنچی تو ہوٹل کی انتظامیہ نے کیمرہ مین اور خاتون رپوٹر کو ناصرف زدوکوب کیا بلکہ انہیں حبس بے جا میں بھی رکھا، اس دوران انہوں نے مسلسل واقعے کی فوٹیج واپس دینے کا مطالبہ کیا ، کوریج ٹیم کی جانب سے انکار پر انہوں نے کیمرے توڑنے کی بھی کوشش کی اور میڈیا ٹیم کو سنگین تنائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں‘15 پر کال کر کے پولیس کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ڈی آئی جی آپریشنز کو بھی واقعے سے آگاہ کیا لیکن یک گھنٹے بعد بھی پولیس کا کوئی بھی اہلکار امیڈیا ٹیم کو ان بااثر ملزمان کے قبضے سے چھڑانے نہ آسکا بالاخر ایک گھنٹے کے مذاکرات کے بعد میڈیا ٹیم کا ہوٹل سے بحفاظت باہر نکالا جا سکا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/01/2014 - 12:13:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں