امریکا کیمیائی ہتھیاروں سے لیس ڈرون بنائے گا، برطانوی اخبار

جمعہ 3 جنوری 2014 11:56

امریکا کیمیائی ہتھیاروں سے لیس ڈرون بنائے گا، برطانوی اخبار

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) امریکا نے اگلے 25 سال میں ڈرون کو کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں کو خود کار نظام سمیت بہتر آلات سے لیس کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان میں کیمیائی ہتھیار بھی نصب ہوں گے۔ نئے ڈرون میں انسانی رہنمائی کے بغیر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہوگی۔ اخبار کے مطابق جدید ڈرون سمندر، زمین اور فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت کے حامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :