چمن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار
تازہ ترین : 1
چمن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

چمن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

چمن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد گرفتار، 2 ٹن دھماکا خیز مواد، 500 بارودی سرنگیں اور 50 بم برآمد ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں کارروائی کرتے ہوئے فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹن دھماکہ خیز مواد، پانچ سو بارودی سرنگیں، 50 بم، 80 ریموٹ کنٹرول بم سمیت ڈیٹونیٹر وائر کے پانچ بنڈل بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پکڑے جانے والے ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/01/2014 - 11:56:18

اپنی رائے کا اظہار کریں