پرویز مشرف کے معاملے پر کسی غیر ملکی حکومت نے رابطہ نہیں کیا ‘ سینیٹر پرویز رشید،اس حوالے سے کوئی دباؤ تھا نہ ہے ، سماعت کے دوران تمام فیصلے عدالتیں کرتی ہیں‘ وزیر اطلاعات و نشریات

جمعرات 2 جنوری 2014 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے حوالے سے ہم پرکوئی دباؤ تھا نہ ہے ، کسی بھی غیر ملکی حکومت نے اس معاملے میں ہم سے رابطے نہیں کیا ، سماعت کے دوران تمام فیصلے عدالتیں ہی کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے سابق صدر پرویز مشرف کی خرابی طبیعت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوکوئی بھی بیمارہے تواس کی صحت یابی کے لیے دعاکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے حوالے سے نہ ہم پرکوئی دباؤتھااورنہ ہی ہے اورکسی بھی غیر ملکی حکومت نے اس معاملے پر رابطہ نہیں کیا،سماعت کے دوران تمام فیصلے عدالتیں ہی کرتی ہیں۔