پشاور، سنٹرل جیل میں تلاشی کے باعث کسی قیدی کی عدالت میں پیشی نہ ہو سکی

جمعرات 2 جنوری 2014 20:52

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) جیل پشاور میں تلاشی کے باعث جمعرات کے روز کسی قیدی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا ۔ جمعرات کے روز پشاور سنٹرل جیل میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

تلاشی کی وجہ سے سیشن کورٹ پشاور میں سنٹرل جیل سے کسی قیدی کو نہیں لایا گیا۔ مقدمات کی سماعت کے لئے نئی تاریخیں دے دی گئیں ۔ سنٹرل جیل کی طرف سے جوڈیشل کمپلیکس میں کھلنے والا دروازہ بھی بندرکھا گیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

متعلقہ عنوان :