مجھے نہیں لگتاکہ پرویز مشرف نے کبھی فوج کی یونی فارم پہنی ہو،بلاول بھٹو

جمعرات 2 جنوری 2014 20:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرویز مشرف کی بیماری پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس بزدل شخص نے کبھی فوج کی یونی فارم پہنی ہو۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزرداری کا ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ تمام طبی وجوہات کی آزاد میڈیکل بورڈ کے ذریعے تصدیق کرائی جائے، غداری کیس سے فرار کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔