ابوظبی ٹیسٹ:سری لنکا نے پاکستان کی برتری ختم کردی،186 رنز بنا لیے

جمعرات 2 جنوری 2014 20:25

ابوظبی ٹیسٹ:سری لنکا نے پاکستان کی برتری ختم کردی،186 رنز بنا لیے

ابوظبی…سری لنکا نے ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان کی برتری ختم کر دی، دن کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا لیے۔ اوپنر کوشل سلوا 81 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلنے کے بعد آوٴٹ ہوگئے۔ابوظبی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کا پلہ بھاری،تیسرے دن کے خاتمے پر سری لنکا دوسری اننگز میں چار وکٹ کھوکر صرف سات رنز کی برتری حاصل کرسکا ہے۔

میچ کے تیسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز 327 رنز چار کھلاڑی آوٴٹ سے دوبارہ شروع کی تو سنچری میکر مصباح الحق کو دیر تک ساتھ دینے والا کوئی پارٹنر نہ مل سکا، اسد شفیق 13، عدنان اکمل 6 اور بلاول بھٹی 14رنز ہی بناسکے، سعید اجمل اور راحت علی کو اسکور کرنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔ پاکستانی اننگز کے آخری آوٴٹ ہونے والے بیٹسمین مصباح الحق تھے جو 135رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

ایرانگا اور ہیراتھ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ 179 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے والی سری لنکن ٹیم کو 47 کے اسکور پر پہلا نقصان کارو نارتنے کا ہوا جس کے بعد سلوا اور سنگاکارا کے درمیان 99رنز کی شراکت ہوئی۔ سنگاکارا 55رنز بناکر پویلین گئے۔ بلاول بھٹی نے اگلی گیند پر تجربہ کار مہیلا جے وردھنے کو صفر پرہی شکار کرلیا۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں 81رنز بنانے والے اوپنر کوشال سلوا کوجنید خان نے آوٴٹ کیا۔ سری لنکا نے چار وکٹ پر186رنز اسکور کرکے سات رنز کی برتری حاصل کرلی ہے اور اب اْس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :