خدشہ ہے کہ مشرف پاکستان سے چلے جائیں گے، شاہ زین بگٹی

جمعرات 2 جنوری 2014 16:46

خدشہ ہے کہ مشرف پاکستان سے چلے جائیں گے، شاہ زین بگٹی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی. ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نواب اکبر بگٹی قتل کیس سمیت متعدد کیسسز میں نامزد ملزم ہیں تاہم ان کا قانون کی گرفت سے باہر ہونا قابل تشویش ہے۔ ان موقع پر انہوں نے 17 اور 18 جنوری کو ایک لاکھ 75 ہزار مہاجرین کے ساتھ کشمور اور کوئٹہ سے قافون کی شکل میں ڈیرہ بگٹی کی جانب روانہ ہونے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان مہاجرین کے ٹرانسپورٹ کا بندوبست اور سیکورٹی کا انتظام صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے یہ تاثر غلط ہے کہ مہاجرین کی آباد کاری سے ڈیرہ بگٹی میں قتل وغارت گری ہوگی ہے۔ صوبائی حکومت مہاجرین کی ڈیرہ بگٹی میں آباد کاری تک راشن فراہم کرے اور خیمہ بستی کے قیام میں بھی تعاون کرئے۔ نوابزادی شاہزین بگٹی کہا کہنا تھا کہ مہاجرین اپنی سر زمین ڈیرہ بگٹی جاننا چاہتے ہیں جو پاکستان کے قانون کے مطابق ان کا بنیادی حق ہے۔

متعلقہ عنوان :