مسئلہ کشمیر صرف پاک بھارت قیادت کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے‘شبیرشاہ

جمعرات 2 جنوری 2014 16:37

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء ) سینئر حریت رہنما اور فر یڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے نریندر مودی کے مسئلہ کشمیر کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف پاک بھارت قیادت کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے  سید صلاح الدین تحریک آزادی کشمیر کے اصل ہیرو ہیں انہیں دہشت گرد قرار دینے والوں نے کشمیریوں سے حق خودارادیت چھیننے کی کوشش کی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 1947ء میں بر صغیر آ زاد ہوا پا کستان اور بھارت دو ملک بنے اور بھارت نے ہمیں اپنا غلام بنا یا ،ہماری تحریک حصول آ زادی کی تحریک ہے جو اس وقت سے یہاں چل رہی ہے جب بھارت نے ہماری مر ضی کے خلاف ہماری ریاست میں اپنی فو جیں اتاری ،بھارت کی جبر ی غلامی سے آزادی حاصل کر نے کیلئے ہم نے پا نچ لا کھ سے زیادہ انسانی جا نیں قربان کی ہیں ،ہماری دو نسلیں تلاش آ زادی میں اپنا سب کچھ گنوا چکی ہے ہماری تیسری نسل اس وقت بر سر احتجاج بھی ہے اور بر سر پیکار بھی اب بھی ہم پر گو لیاں بر سائی جا تی ہیں اور آ ج بھی ہماری بزرگ اور نو جوان قیادت قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان حالات میں قابض حکمرانوں کے ریاستی ایجنٹ یہاں کے سادہ لو ح عوام کو سبز با غ دکھا کر سیاست میں حصہ لینے پر آ مادہ کر نے جو کو ششیں کر رہے ہیں وہ ہماری تحریک آ زادی کو سبوتاژ کر نے کی کوششیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نواز لیڈر کشمیر ی عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیتے رہے ہیں کہ منتخب ہو کر وہ کشمیر یوں کی آواز پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلی میں بلند کر ینگے لیکن جو نہی وہ پارلیمنٹ اور اسمبلی میں پہنچتے ہیں تو کہتے ہیں کہ عوام نے الحاق کی تصدیق کی ہے جو بہت بڑا جھوٹ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نواز لیڈر انتخابی جلسوں میں مسئلہ کشمیر کو متنازعہ فیہ ما نتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ سڑ کیں بنوانے پا نی اور بجلی فر اہم کر انے کیلئے ووٹ ما نگتے ہیں مگر بعد میں بھارت سرکار کے نمائندے بین الاقوامی فورموں میں کشمیر یوں کی انتخابات میں شمو لیت کو رائے شماری کے طور پر پیش کر تے ہیں حالانکہ لو گوں کے سامنے عوامی جلسوں میں بار بار کہتے رہتے ہیں کہ انتخابات استصواب رائے کا متبادل نہیں بن سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ لو گوں سے کہا کہ وہ انتخابات کا مکمل با ئیکاٹ کر کے بھارت نواز لیڈروں کے جھانسے میں نہ آ ئیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں جتنے انتخابی ڈھو نگ رچا ئے گئے ہیں ان کا ہمیشہ ایک ہی مقصد رہا ہے اور آج بھی ان کا وہی مقصد ہے کہ کشمیر پر بھارت کی جبری حکمرانی کو دوام بخشا جا ئے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک کشمیر ی قوم کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت نہیں دیا جا تا ہے بر صغیر میں امن قائم نہیں ہو گا ۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ابتک چا رجنگیں ہو چکی ہیں خدانحواستہ اگر پا نچویں جنگ ہو ئی دونوں ملک پتھروں کے دور میں چلے جائیں گے ۔ انہوں نے سرکردہ انسانی حقوق کے علم بردار گو تم نو لکھا کے اس بیان کو کہ حکومت ہند کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہو نگے اور کشمیر کی آزادی تک بھارت کی آ زادی وسلامتی نا مکمل ہے بھارت کے حکمرانوں کیلئے لمحہ فکر یہ قراردیا ۔ شبیر احمد شاہ نے آ زادی پسند قیادت پر زور دیا کہ وہ فکر وعمل کا اتحاد ممکن بنا ئیں تا کہ جذبہ آ زادی سے سرشار کشمیر ی قوم غلامی کی زنجیروں کو کاٹ کر جد وجہد آ زادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے میں کا میاب ہو سکے ۔