باہمی مشاورت سے مسائل کے حل میں بہتر معاونت مل سکتی ہے‘ سردار غلام صاد ق خان

جمعرات 2 جنوری 2014 16:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء)آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزادکشمیرکے تمام اضلاع کی ترقی میں یکساں سوچ رکھتی ہے‘ کوئی ادارہ جب بھی کسی جگہ بنتا ہے اس کا اجتماعی فائدہ سب کا ہوتا ہے‘ انتخابات ایک دن ہوتے ہیں حکومت پانچ سال کے لئے بنتی ہے‘ باہمی مشاورت سے مسائل کے حل میں بہتر معاونت مل سکتی ہے‘ عوام منصوبوں کی تکمیل میں جہاں خامی دیکھیں اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ منصوبے معیاری اور بروقت تکمیل کو پہنچ سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے اپنے چیمبر میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز کے قیام سے تعلیمی انقلاب آ چکا ہے۔ میڈیکل کالجز کے قیام سے سالانہ تین سوڈاکٹر اپنی تعلیم مکمل کرکے فیلڈ میں موجود ہوں گے اس سے صحت عامہ کی بہتر سہولیات سمیت مسائل حل ہوں گے۔ سپیکر نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کرنے میں بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ موجودہ حکومت پانچ سال پریڈ پورا کرے گی تو مسائل کے حل میں بھرپور معاونت ملے گی۔