داوٴد سٹی میں مزید تفریحی و سیاحتی منصوبوں پر کام شروع کئے جانے کیخلاف سینکڑوں ..
تازہ ترین : 1

داوٴد سٹی میں مزید تفریحی و سیاحتی منصوبوں پر کام شروع کئے جانے کیخلاف سینکڑوں شہریوں کااحتجاج

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں سلوان کے مقام پر داوٴد سٹی میں مزید تفریحی اور سیاحتی منصوبوں پر کام شروع کئے جانے کیخلاف سینکڑوں شہریوں نے احتجاج کیا ۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی وزارت داخلہ کے زیراہتمام تعمیر و منصوبہ بندی کمیٹی نے ’العاد‘ یہودی تنظیم اور القدس کی ضلعی حکومت کے مشترکہ منصوبوں کی منظوری دینے کیخلاف سینکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پریہودی آباد کاری فوری روکنے اور جنوبی بیت المقدس کویہودیانے کی سکیم واپس لینے کے مطالبات درج تھے۔

وقت اشاعت : 02/01/2014 - 16:28:48

اپنی رائے کا اظہار کریں