محکمہ لائیو سٹاک نے بھیڑوں کی افزائش نسل کیلئے اعلیٰ اوصاف کے مینڈھوں کی فراہمی شروع کردی‘ معاون خصوصی محکمہ لائیو سٹاک
جمعرات 2 جنوری 2014 16:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء)زیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف معاون خصوصی محمد ارشد جٹ محکمہ لائیو سٹاک نے کہا ہے کہ بھیڑوں کی افزائش نسل کے لیے اعلیٰ اوصاف کے مینڈھوں کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے اور بھیڑپال حضرات سمیت لائیو سٹاک فارمرزمحکمہ لائیو سٹاک کے فارموں سے رجوع کریں جہاں سے انہیں اعلیٰ اوصاف کے بہترین خصوصیات کے حامل مینڈ ہے انتہائی ارزاں نرخوں پر فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق پنجاب سے زیادہ سے زیادہ گوشت اور اون کی پیداوار حاصل کی جاسکے۔
محمد ارشد جٹ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بھیڑیں پال کر بھرپور مالی منفعت حاصل کی جاسکتی ہے کیونکہ اس اقدام سے جہاں ایک طرف گوشت کی بھرپور پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے وہیں اون کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر کے ملکی معاشی استحکام و اقتصادی ترقی میں معاونت فراہم کی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ بھیڑوں اور بکریوں کو تندرست و توانارکھنے کے لیے ان کی حفاظت بھی ضروری ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اور لائیو سٹاک فارمرز بھیڑوں و بکریوں کو ہر 4ماہ کے عرصہ میں کم از کم ایک بار کرم کش ادویات ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھیڑوں کی بہتر افزائش نسل کے لیے ضروری ہے کہ ان کی اون کی ہر 6ماہ کے دوران ایک مرتبہ موسم بہار اور دوسری مرتبہ موسم خزاں کے دوران کتروائی کروائی جائے تاکہ انہیں پھلنے پھولنے اور بڑھوتری کا بھر موقع مل سکے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.