ٹانک،پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید، تین شدید زخمی

جمعرات 2 جنوری 2014 15:45

ٹانک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء ) ٹانک میں وانا روڈ پر پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے ٹانک وانا روڈ پر ورانہ پل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم نصب کیاتھا۔

(جاری ہے)

پولیس کی موبائل وین جب وہاں سے گزری تو ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوگیا۔جس کی وجہ سے ایک اہلکار عزیزاللہ شہیداور 3زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیاگیا۔جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔بم دھماکہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :