بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کا ناکام دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی

جمعرات 2 جنوری 2014 14:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں جنوبی افریقہ کا ناکام دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی۔ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بھارتی ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ٹیم کوچ ڈنکن فلیچر اور باؤلنگ کوچ جو ڈاز ٹیم کے ہمراہ بھارت نہیں آئے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول سیریز سے دس روز قبل دوبارہ ٹیم جوائن کر لیں گے۔

کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ سے واپس وطن پہنچ گئی ہے اور تمام کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ بھارتی ٹیم طے شدہ شیڈول کے مطابق 11 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہو گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :