اسلام آباد ٹینس کلب لیگ کا پانچواں مرحلہ(کل) سے شروع ہوگا

جمعرات 2 جنوری 2014 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ٹینس کلب لیگ کا پانچواں مرحلہ(کل ) جمعہ سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

لیگ کے کوآرڈینیٹر فضل سبحان کے مطابق لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں نیوی کلب ،آئی ٹی سی کلب، پولیس لائن کلب ، گن کلب ، پی اے ایف کلب، مارگلہ کلب، اسلام آباد کلب اور سخ چین کلب شامل ہیں ان ٹیموں کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچز اسلام آباد کے مختلف چار کورٹس میں کھیلے جا رہے ہیں جن میں اسلام آباد ٹینس کورٹ جی سکس ٹو،گن کلب میں،مارگلہ کلب اورسخ چین کلب شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لیگ میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائزانڈر 18- ، بوائز انڈر14- ، بوائز انڈر11- اور مکس ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :