صوبائی محتسب کیلئے نئی ویب سائٹ کاافتتاح (آج) ہو گا

جمعرات 2 جنوری 2014 14:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء)صوبائی محتسب بلوچستان محمد واسع ترین اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈی آر ایس محمد ایوب اچکزئی(آج) 3جنوری کو صوبائی محتسب کے لئے نئی ویب سائٹ کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی محتسب ہیڈ آفس زرغون روڈ کوئٹہ میں جمعہ کے دن 11 بجکر 30منٹ پر افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔