جی ایس پی پلس درجہ ملنے کے بعد روئی کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں 600 روپے فی من اضافہ

جمعرات 2 جنوری 2014 14:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) جی ایس پی پلس درجہ ملنے کے بعد روئی کی قیمتوں میں دو ہفتوں کے دوران 600روپے فی من کا اضافہ ہوگیا پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سینئر رکن احسان الحق کے مطابق ملک بھر میں اس وقت روئی کے فی من بھاؤ 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد بھاؤ 7300 روپے ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد روئی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دو ہفتوں کے دوران روئی کے فی من بھاؤ میں 600روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ایک سال کے دوران یہ اضافہ 1300 روپے فی من ریکارڈ کیا گیا تھا۔ احسان الحق کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے