کاشتکارآلو کی خزاں فصل کی برداشت شروع کریں ،محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایت

جمعرات 2 جنوری 2014 14:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار آلو کی خزاں فصل کی برداشت شروع کردیں۔ فصل کی برداشت سے ہفتہ دس دن پہلے آلو کی بیلیں کاٹ دیں تاکہ وائرس پھیلانے والے کیڑوں سے بچ سکیں اور چھلکا سخت ہو جائے۔ آلو کی بیلیں کاٹنے سے آلو کی جلد سخت ہو جاتی ہے اور وہ کولڈ سٹور میں ذخیرہ کے دوران نہیں گلتا۔

آلو نکالنے سے 15 دن پہلے آبپاشی بند کر دیں۔

(جاری ہے)

فصل کی برداشت صبح کے وقت کریں جب درجہ حرارت مقابلتاً کم ہو کیونکہ زیادہ درجہ حرارت میں آلوؤں کے گلنے سڑنے کاامکان زیادہ ہوتا ہے۔ موسم خزاں کی فصل کی برداشت کے بعد زمیندار عموماً آلووں کو ڈھیر کی صورت جمع کر لیتے ہیں لیکن ڈھیر میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے آلو نہ صرف گلتے ہیں بلکہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کی بناء پر خشک ہو کر بدشکل بھی ہو جاتے ہیں اس طرح مارکیٹ میں کم قیمت وصول ہوتی ہے۔ آلوؤں کو بہتر طور پر محفوظ ر کھنے کے لئے محکمہ زراعت کا فراہم کردہ ڈکٹ ڈھیر میں لگائیں

متعلقہ عنوان :