پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرامیچ دبئی میں کھیلا جائیگا

جمعرات 2 جنوری 2014 12:41

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرامیچ دبئی میں کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 8 سے 12 جنوری تک دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک شارجہ میں کھیلا جائے گا پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اتریگی دیگر کھلاڑیوں میں عبدالرحمان، عدنان اکمل، احمد شہزاد، اسد شفیق، اظہر علی، جنید خان، خرم منظور، محمد حفیظ، محمد طلحہ، راحت علی، سعید کلمل، شان مسعود، عمر گل اور یونس خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی کپتانی کے فرائض اینجلو میتھیوز انجام دیں گے جبکہ اسے کمار سنگا کارا، مہیلا جائے وردنے، رنگنا ہیراتھ، دنیشن چندیمل اور نوان کلاسیکرا کی خدمات حاصل ہوں گی۔ 1982 سے اب تک دونوں ٹیموں کے مابین 43 ٹیسٹ کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 16 اور سری لنکا نے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 17 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کر چکا ہے جبکہ دو ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ ۔