گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے محسن شوکت علی کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 2 جنوری 2014 12:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے محسن شوکت علی 4ماہ بعد کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ محسن شوکت علی نے پاکستان واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دنیا کے کسی بھی ملک چلا جاؤں مجھے اپنے وطن کی مٹی نہیں بھولتی اور جب بھی میں بیرون ملک سے پاکستان واپس آتا ہوں تو پھر احساس ہوتا ہے کہ اپنا گھر اپنا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ سے واپسی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرے والدین کی دعاؤں کانتیجہ ہے کہ خدا کی ذات مجھے عزت ، شہرت اور مقام دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :