پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع

جمعرات 2 جنوری 2014 11:56

پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع

لاہور/ کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) موسم سرما کی دس روزکی تعطیل کے بعد بدھ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول دوبارہ کھلے لیکن سردی کی شدت کے باعث طلبہ و طالبات کی حاضری انتہائی کم تھی۔ جو بچے سکول پہنچے وہ بھی سردی سے کپکپاتے رہے۔ صبح دھوپ نہ نکلنے کی وجہ سے بھی سردی کی شدت میں اضافہ رہا۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں بچوں کے والدین اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم سے چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جس کے بعد محکمہ تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو جنوری سے آٹھ جنوری تک تمام سرکاری و نجی سکول اور کالج بند رہیں گے۔

اب سندھ کے سکول اور کالج نو جنوری کو کھلیں گے۔ سندھ کے بعد پنجاب میں بھی والدین کے مطالبے پر نجی تعلیمی ادارے پانچ جنوری تک بند رہیں گے۔ گزشتہ روز پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے تھے تاہم شدید سردی کی وجہ سے سکولز میں حاضری معمول سے کم رہی۔