پاکستان میں بھی عام آدمی پارٹی بن گئی

بدھ 1 جنوری 2014 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری۔2014ء) بھارت کے بعد پاکستان میں بھی عام آدمی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بن گئی۔ الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تحریک تحفظ پاکستان کو تحلیل کر دیا۔ چھ جماعتوں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ارسلان الملک نامی شہری کی درخواست پر عام آدمی پارٹی کی رجسٹریشن کر لی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے یہ رجسٹریشن مہاجر لیگ کی نام بدلنے کی درخواست کے بعد کی ہے۔ کمیشن نے دیگر دو نئی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منظوری بھی دیدی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست پر ان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان کو تحلیل کر دیا گیا ہے جبکہ صدائے پاکستان پارٹی کو جنریٹر، پاکستان رائے حق پارٹی کو استری، تعلیم یافتہ پارٹی کو باسکٹ، نظریہ پاکستان پارٹی کو زرافہ اور موو آن پاکستان پارٹی کو شتر مرغ کا انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :