چیک ری پبلک :دھماکے کے زخمی فلسطینی سفیر جاں بحق

بدھ 1 جنوری 2014 22:30

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری۔2014ء) چیک ری پبلک میں دھماکے میں زخمی ہونے والے فلسطینی سفیر جمال الجمال جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ میں اپنے فلیٹ میں دھماکے سے فلسطینی سفیر جمال الجمال شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا،تاہم زخمی سفیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔

(جاری ہے)

فلسطینی سفیر جمال الجمال کی عمر 56سال تھی ۔فلسطینی سفیر کی ایک خاتون رشتے دار بھی زخمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :