صدر مملکت نے بجلی چوری کے خلاف آرڈیننس کی منظوری دیدی

بدھ 1 جنوری 2014 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بجلی چوری کے خلاف آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق آرڈی یننس میں بجلی چوری پر سزا اور جرمانے کاتعین کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح ملک میں پہلی بار بجلی چوری پرسزا کا قانون نافذ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے نفاذ سے بجلی چوری پر 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوسکے گا، جبکہ 2سے 7سال تک قید کی سزا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :