کوئٹہ، اختر آباد میں ایران سے آنیوالی زائرین کی بس کو خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی سے ٹکر مار کراڑادیا

بدھ 1 جنوری 2014 21:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) قمبرانی روڈ پر اختر آباد میں ایران سے آنیوالی زائرین کی بس کو خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی سے ٹکر مار کراڑادیا پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے کچھ ایسے انسانی جسم کے لوتھڑے ملے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا جیسے ہی بس کو ٹکر ماری زور دار دھماکہ ہوا اور بس ایک کھائی میں گر گئی جس سے بس میں آگ لگ گئی اس وقت بس میں 55مسافر سوار تھے زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی اور سی ایم ایچ پہنچایا گیا ہے رات گئے تک سی ایم ایچ ہسپتال سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایک شدید زخمی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا اس طرح واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 4ہوگئی ہے جبکہ 26افراد سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں ان میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔