سپریم کورٹ نے پیمرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی

بدھ 1 جنوری 2014 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیمرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوآئل کمپنیوں اور بعض افراد نے انفرادی طور پر فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پیمرا نے اس فیصلے کی وجہ سے آٹھ آٹھ ماہ کی ایڈجسٹمنٹ ایک ساتھ کرنااپنامعمول بنالیاہے جو سراسر انصاف کیخلاف ہے اس لئے ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :