پرامن ہمسائیوں کے بغیر معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کرسکتے، سرتاج عزیز ،امریکہ ..
تازہ ترین : 1

پرامن ہمسائیوں کے بغیر معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کرسکتے، سرتاج عزیز ،امریکہ کے ساتھ خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں آزادانہ تعلقات قائم کررہے ہیں ،ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کیخلاف ہیں ، مسئلے پر حکومت کو بین الاقوامی حمایت حاصل ہورہی ہے ،انٹرویو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ پرامن ہمسائیوں کے بغیر معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کرسکتے، امریکہ کے ساتھ خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں آزادانہ تعلقات قائم کررہے ہیں ،ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں ، مسئلے پر حکومت کو بین الاقوامی حمایت حاصل ہورہی ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم پرامن ہمسائیوں کے بغیر معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کرسکتے ان مقاصد کے حصول کیلئے خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ گزشتہ دو سال سے جاری کشیدگی ختم ہوگئی ہے اور دوطرفہ معاشی اور تجارتی تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔مشیر نے کہا کہ بھارت سے تعلقات بہتربنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں آزادانہ تعلقات قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سب سے پہلے چین کا دورہ کیا اور اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ روس ، لاطینی امریکہ اور افریقہ کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ایک سوال پر سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت نے ڈرون حملوں پر واضح موقف اختیار کیا ہے اور اس مسئلے پر حکومت کو بین الاقوامی حمایت حاصل ہورہی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2014 - 21:25:52

اپنی رائے کا اظہار کریں