ابوظبی ٹیسٹ: دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کی 123رنز کی برتری

بدھ 1 جنوری 2014 19:30

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری۔2014ء) ابوظبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 123رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اس کی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔سابق کپتان یونس خان اور موجودہ کپتان مصباح الحق نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ یونس خان 136رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ مصباح الحق 105رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں ان کے ساتھ اسد شفیق 12رنز پر کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آج پاکستان نے دوسرے دن 46رنز 1وکٹ کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا۔جلد ہی محمد حفیظ11رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ جب اسکور 83پر پہنچا تو احمد شہزاد 38رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ اس موقع پر یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 218رنز اسکور کیے جو سری لنکا کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ ہے۔واضح رہے کہ سری لنکاکی پوری ٹیم میچ کے پہلے دن 204رنز پرآوٴٹ ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :