کراچی آپریشن،صوبائی حکومت نے وفاق سے پونے4ارب روپے مانگ لیے
تازہ ترین : 1

کراچی آپریشن،صوبائی حکومت نے وفاق سے پونے4ارب روپے مانگ لیے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے کیلئے بکتربند، بلٹ پروف جیکٹس، موبائل جیمراورلوکیٹرزسمیت دیگرآلات ضروری ہیں، وفاقی حکومت پونے چارارب روپے کی لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں حکومت سندھ نے وفاق سے پونے 4 ارب سے زائد کی لاجسٹک سپورٹ مانگ لی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے کیلئے بکتربند، بلٹ پروف جیکٹس، موبائل جیمر، لوکیٹرز، سی سی ٹی وی کیمرے، نائٹ ویژن گوگلز سمیت دیگرآلات ضروری ہیں۔
وقت اشاعت : 01/01/2014 - 16:29:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں