مشرف کا 1999ء سے ٹرائل ہونا چاہے ،صرف ایک شخص کیخلاف کارروائی انتقام ہے ‘ طاہر القادری

بدھ 1 جنوری 2014 15:22

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سابق صدر مشرف کا ٹرائل اکتوبر 1999ء سے ہونا چاہے ، باقی ذمہ داروں کو چھوڑ کر تنہا مشرف کا ٹرائل انتقامی کارروائی دکھائی دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے ۔جنرل مشرف کی بیعت کرنے والے سابق چیف جسٹس ، ججز اور دیگر پر بھی آرٹیکل 6 لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائی سے پوری دنیا میں پاکستان کا عدالتی نظام مشکوک نظروں سے دیکھا جائے گا۔ٹرائل میں ان ججز کو بھی شامل کیا جائے جنہوں نے پہلے سات سالوں کو جائز قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :