سال نو کی آمد پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، دوخواتین سمیت13افراد زخمی ، چار افراد ..
تازہ ترین : 1

سال نو کی آمد پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، دوخواتین سمیت13افراد زخمی ، چار افراد گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)صوبائی دارالحکومت کراچی میں سال نو کی آمد کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔میڈیار پورٹ کیمطابق لیاری بہار کالونی میں فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چاکیواڑہ اور مچھر کالونی میں ہوائی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق آئی سی آئی پل پر ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ گلبرگ، پاپوش نگر، قیوم آباد چورنگی، اختر کالونی، میٹھادر، ناظم آباد، لیاری، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر قانون کے رکھوالے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ مختلف پولیس کوارٹرز میں بھی نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف پولیس بھی ایکشن میں نظر آئی۔پولیس کے مطابق محمود آباد اور کلفٹن میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 افراد جبکہ نارتھ ناظم آباد میں بھی 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
وقت اشاعت : 01/01/2014 - 15:21:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں