لاڑکانہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،نجی ٹی وی چینل کارپورٹر جاں بحق
تازہ ترین : 1

لاڑکانہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،نجی ٹی وی چینل کارپورٹر جاں بحق

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) لاڑکانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر شان ڈہر جاں بحق ہو گیاجبکہ صحافتی تنظیموں نے واقعہ شدید افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تین روزہ سوگ کااعلان کر دیا ۔ پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر شان ڈہر شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔ شان ڈہر پر سٹی بلاک کے علاقے میں فائرنگ کی گئی ان کو پیٹھ پر گولی لگی۔صحافیوں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2014 - 15:21:10

اپنی رائے کا اظہار کریں