غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے دو راکٹ حملے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہ ملی

بدھ 1 جنوری 2014 15:19

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسط میں جحر الدیک کے مقام پر دو راکٹ حملے کئے تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

(جاری ہے)

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی توپخانے سے داغے گئے دو گولے وسطی غزہ میں جحرالدیک کے مقام پر آبادی کے اندر گرے تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ راکٹ حملوں کے وقت شہر میں بارش جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :