اسرائیل کا فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی موجودگی پر خوف اور تشویش کا اظہار

بدھ 1 جنوری 2014 15:19

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی موجودگی پر خوف اور انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صہیونی وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس میزائلوں کی موجودگی اسرائیل کیلئے سنگین خطرے کا باعث ہے ان میزائلوں کے باعث اسرائیل غیر محفوظ ہوچکا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے ’تسئلیم‘ فوجی اڈے پر ہونیوالی جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی سے سب سے بڑا درپیش خطرہ مزاحمت کاروں کے قبضے میں موجود دور تک مارکرنیوالے میزائل ہیں ان سے اسرائیلی خوف کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پرممکنہ حملہ وہاں موجود تمام عسکری تنظیموں کے نیٹ ورک کی تباہی تک جاری رہنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :