تین ملکی ویمن کرکٹ چمپئن شپ 8جنوری سے قطر میں منعقد ہو گی
تازہ ترین : 1

تین ملکی ویمن کرکٹ چمپئن شپ 8جنوری سے قطر میں منعقد ہو گی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)تین ملکی ویمن کرکٹ چمپئن شپ 8جنوری سے قطر میں منعقد ہو گی ۔ 25جنوری تک جاری رہنے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے علاوہ ساؤتھ افریقہ اور آئر لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔پی سی بی ویمن ونگ نے ایونٹ کے لئے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں ثناء میر (کپتان )،بسمعہ معروف ،سید نین فاطمہ عابدی ،ندا راشد ،جویریہ ودود ،ناہیدہ بی بی ،سدرہ امین ،سید بتول طاطمہ نقوی ،اسماویہ اقبال ،کانیتہ جلیل ،سماویہ اقبال ،سعدیہ یوسف ،میرینہ اقبال اور ثانیہ اقبال شامل ہیں ۔ویمن ٹیم 8جنوری کو قطر کے لئے روانہ ہوگی ۔
وقت اشاعت : 01/01/2014 - 15:17:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں