جارجیا،ریسکیو اہلکاروں نے پچاس فٹ گہرے گڑھے میں گرنے والی سات سالہ بچی کو باہر نکال لیا

بدھ 1 جنوری 2014 13:27

جارجیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)امریکی ریاست جارجیا میں ریسکیو اہلکاروں نے پچاس فٹ گہرے گڑھے میں گرنے والی سات سالہ بچی کو باہر نکال لیا ،تاہم سر میں چوٹیں آنے کی وجہ سے بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سات سالہ بچی کھیلتے ہوئے پچاس فٹ گہرے گڑھے میں گر گئی تھی اور ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کاوشوں کے بعد بچی کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ گہرائی میں گرنے کی وجہ سے بچی کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی جبکہ اسکے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور ہسپتال میں انکی حالت تشویشناک ہے ۔